حیدرآباد۔19جون (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے اسمبلی اجلاس کا آْج سے آغاز
ہوچکا ہے۔ یہ اجلاس صبح 11بجکر 52منٹ کو شروع ہوا ہے۔ یہ آندھرا پردیش کا
پہلا اسمبلی اجلاس مانا جاتا ہے۔ اس اجلاس
میں چیف منسٹر این چندرا بابو
نائیڈو بحیثیت رکن اسمبلی ‘ کے ساتھ انکے کابینہ کے ارکان ‘ اپوزیشن لیڈر
وائی ایس جگن موہن ریڈی بحیثیت رکن اسمبلی ‘ اور دیگر ارکان نے اپنے اپنے
عہدوں کا حلف لیا۔